فلاح انسانیت فائونڈیشن نے مزید چار مقامات پر فری ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار )فلاح انسانیت فائونڈیشن لاہور کی جانب سے شہر اور اس کے گردونواح میں مزید چار مقامات پر فری ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ان چاروں ایمبولینس بوتھوں کی نگرانی جماعۃ الدعوۃ غربی انڈسٹریز کے ناظم زاہد محمود کے سپرد کر دی گئی۔جن چار مقامات پر ایمبولینس بوتھ قائم کئے گئے ہیں ان میں لاہو رکی ٹمبر مارکیٹ ، شاہدرہ چوک ، رچنا ٹائون اور مریدکے سٹی کے علاقے شامل ہیں۔