عرب اتحاد کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں: طاہر اشرفی

عرب اتحاد کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل نے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد میں موجود بعض ابہامات کی وجہ سے پاکستان ، سعودی عرب اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب اور عرب اتحاد کی طرف سے یمنی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیتے ہوئے سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ ، سلامتی اور استحکام کے لیے حکومت سے سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کا مطالبہ کیا ہے اور 17 اپریل کو ملک بھر میں ’’یوم عہد تحفظ حرمین شریفین و سعودی عرب‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کی خارجہ کمیٹی کے ہنگامی طور پر بلائے گئے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہی گئی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا عبد الحمید صابری، مولانا ایوب صفدر، حافظ محمد امجد ، مولانا طارق مدنی ، مفتی وحیدودیگر نے شرکت کی۔