ظلم وجبر کی بنیاد پر قائم حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ظلم ،تشدد کی حکومت اور تھانہ کچہری کی سیاست اپنے آخری سانس لے رہی ہے ،ہمارے سینکڑوں کارکنان آج بھی پنجاب حکومت کے قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات بھگت رہے ہیں ،ن لیگ کے لیڈر اکیسویں صدی میں بھی سو لہویں صدی کی سیاست کر رہے ہیں۔حکمرانوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ سربراہ عوامی تحریک اور کارکنان کے خلاف درج کروائے گئے جھوٹے مقدمات واپس لے لیں اور شرافت کی سیاست کریں ۔ہمیشہ کا اقتدار اللہ کے پاس ہے ۔