ضلعی انتظامیہ کی پولیو کے خلاف آگاہی واک

لاہور( خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے 3روزہ پولیو مہم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے 9ٹائونز میں پولیو آگاہی واک کا اہتمام کیا ۔واک میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ واہگہ ٹائون کی واک کا آغاز ٹائون آفس سے ہوا جو ٹائون کی مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے واپس ٹائون آفس پہنچ کراختتام پذیر ہوئی ۔