صحت مند جوڑوں اور ہڈیوں کیلئے مصروف طرز زندگی اور نماز کو اپنانا ہوگا: ڈاکٹر طارق سہیل

لاہور(خبر نگار)آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا ہے کہ صحت مند جوڑوں اور ہڈیوں کیلئے مصروف طرز زندگی اور نماز کو اپنانا ہوگا۔جدید آرتھوپیڈک طریقہ علاج سے ایک دن میں کمر کے مہرے کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور مریض اگلے ہی دن چلنے پھرنے لگتا ہے۔صحت مند جوڑوں اور ہڈیوں کیلئے مصروف مگر سادہ طرز زندگی اور نماز کو اپنانا ہوگا جو کہ بہترین ورزش ہے۔جدید آرتھوپیڈک طریقہ علاج سے ایک دن میں کمر کے مہرے کو ٹھیک کر سکتے ہیں اور مریض اگلے ہی دن چلنے پھرنے لگتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیک سوسائٹی کلب میں ’’ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریاں اور انکا علاج کے موضوع‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر محمد صادق اور جمیل گشکوری نے بھی اظہار خیال کیا۔