شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک‘ ملزم گرفتار نہ ہو سکا

لاہور( نامہ نگار) لوہاری کے علاقے میں شوہر امجدکے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی،دوبچوں کی ماں بیوی رابعہ کی پولیس نے گزشتہ روز  پوسٹ مارٹم کے بعدورثا ء کے حوالے کردی ہے ۔جس کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ تاہم ملزم ا مجدتاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔