سیدہ فاطمۃ الزھرہؓ کی شخصیت خواتین کیلئے مینارہ نور ہے: مقررین سیمینار

لاہور(لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صد ر فرح ناز نے کہا ہے کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہ  ؓ کی شخصیت  پوری انسانیت کیلئے عظمت کا مینارہ نور ہے تعلیمات زہرہؓ پر عمل ہی خواتین کیلئے راہ نجات ہے ۔ مائیں بچوں کی تربیت سیدہ کائناتؓ کے اصولوں کی روشنی میں کریں،امت مسلمہ کی خواتین کو سیدہ بتولؓکی صفات اپنائیںتبھی زوال عروج میں بدلے گا ۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سیدہ کائنات ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے نشست سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر عائشہ شبیر ،عطیہ بنین،گلشن ارشاد،ملکہ صبا،فریدہ سجاد اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر مرکزی ،صوبائی و ضلعی رہنماء موجود تھیں ۔مقررین نے کہا کہ آنحضور ﷺ کو سیدہ فاطمۃ الزہرہ ؓسے بے پناہ محبت تھی ،سیدہ فاطمۃ الزاہراہ کے اسوہ پر عمل کر کے ہی آج اسلام کے خلاف سازشوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔