دیہی روڈ پروگرام سے پنجاب میں انقلاب برپا ہوگا، رائو شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام (پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے )جاری کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھر میں انقلاب پرپا کر دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ان کے تفریحی اور تعمیری اقدامات سے جہاں پاکستان کی قومی ثقافت کو تقویت ملے گی وہاں قومی مفادات کو بھی فروغ ملے گا۔