دوبرسوں میں حالت نہ بدل سکی،حکمرانوں نے عوام کو نظر انداز کردیا:نائید عدیل ودیگر

لاہور( لیڈی رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب شعبہ خواتین کی صدر نائید عدیل ملک اورسیکرٹری اطلاعات شاہین ورک نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، دوسالوں میں قوم کی حالت تبدیل نہ ہوسکی مگر حکمران خاندان کے ایک ایک فرد قومی خزانے سے خوب لوٹ مار کی ،کسی نے گاڑیوں کی آڑ میں، تو کسی نے سڑکوں پلوں کی تعمیر کی آڑ میں ،کوئی لیپ ٹاپ سکیم کی آڑ میں قومی خزانے کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔