حکمرانوں کو کسی ملک سے خوفزدہ یا بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں: راجہ ناصر عباس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کومتحدہ عرب امارات سمیت کسی ملک سے بلیک میل اورخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور یمن کے معاملے میں کوئی بھی غلطی حکمرانوں اور ملک کیلئے تباہ کن ہو گی ‘شر یف برداران اپنی دوستی کیلئے پاکستان کو بحرانوں اور مشکلات سے دوچار کر نے سے باز رہیں ۔پاکستان کا یمن میں پاکستانی افواج کو بھجوانے کا فیصلہ کسی بھی صورت پاکستان اور اسکے عوام کے مستقبل کیلئے فائدہ مند نہیں ہو گا بلکہ اس سے پاکستان کا امن خطرات میں پڑ جائیگا ۔