حکمرانوں کو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نہیں دو ٹوک فیصلہ کرنا ہو گا: سمیع الحق

لاہور (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (س) کے سر بر اہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ڈنگ ٹپائو پالیسی نہیںدو ٹوک فیصلہ کرنا ہو گا ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سمیع الحق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ہے اور آج اگر سعودی عرب اور حرمین شریفین پر کوئی مشکل وقت آیا ہے تو ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم کھل کر  اس کا ساتھ دیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کرنے کی بجائے دو ٹوک فیصلہ کریں۔