حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنیوالے عربوں کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں: جماعت اہلحدیث

حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنیوالے عربوں کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں: جماعت اہلحدیث

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تخریبی کارروائیوں میں مصروف حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے اسلام اور خصوصا عربوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شاہد محمود جانباز، مولانا پروفیسر عبدالمجید، مولانا سلمان عادل سمیت دیگر رہنمائوں نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس لاہور میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جماعت اہل حدیث پاکستان14اپریل بروز منگل کو حوثی باغیوں کی مذموم کارروائیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔