حرمین شریفین کی تحفظ مہم کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے،عامر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ یمن کی صورتحال میں غیر جانبدار رہنے کے حامی ہیں ،اس طرح مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ حرمین شریفین کی تحفظ مہم کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔قانون اور انصاف کے رکھوالے تحفظ فراہم کریں ۔کراچی میں کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔