جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما قمرالزماں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی، میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کراچی کو ایم کیو ایم کے دہشت گردوں اور غنڈہ گردوں سے پاک کیے بغیر امن نا ممکن ہے ،   بنگلہ دیش کو نئی زندگی دوقومی نظریے کی بنیاد پر ملی لیکن وہاں پر بھی پاکستان سے محبت کرنے والوں کو تختہ مشق بنا یا جارہا ہے ۔ قمرالزماں کی شہادت پاکستان سے محبت کی وجہ سے ہے  ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیو ایم کے غنڈوں کی طرف سے کراچی میں جماعت اسلامی کے پرامن کارکنا ن پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں خلیق احمد بٹ ، محمد عمیر خان ، شاہدنوید ملک ، عابد میر بٹ ، اور محمد انور گوند ل نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے کے بعد شرکاء نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما  قمرالزماںکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔