توبہ ہی گناہوں سے بچا سکتی ہے، عیسائی مذہبی رہنما

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشن کمپائونڈ میں شفائیہ پروگرام میں خاتون رکن پنجاب اسمبلی میری گل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، ان کے ہمراہ صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ رائے ونڈ سٹی میاں آصف شہزاد ،جنرل سیکرٹری افتخار راجہ اور عاصم عاصی بھی موجود تھے ۔امریکہ سے آنے والے مذہبی رہنماء برادر زو نے کہا کہ دل کے سچے لوگ اپنے خداوند کو دیکھ سکتے ہیں ،شیطان ہم سے بہت چالاک ہے ،کسی کے پاس دوسرے کو جھوٹا کہنے کا اختیار نہیں ۔خداوند سے توبہ اور اس کا فضل مانگیں ۔توبہ ہی گناہوں سے بچاسکتی ہے ۔چرچ کوائر کے کوآرڈی نیٹر جانسن جان ،پاسٹر ایوب خاور ،پاسٹر مختار ،پرویز شاہد ،عارف مسیح بھی شریک ہوئے ۔