تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائی جائے: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے صوبے میں تعلیمی مسائل کوحل اور زیادہ سے زیادہ طالب علموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کاحصول آسان بنانے کے لئے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے حوالے سے قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر سال لاکھوںطالب علموں میں سے صرف چندہزار بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے ہیں باقی نامساعد حالات کے باعث درمیان میں ہی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیداکرے۔ہر ضلع میں بڑی یونیورسٹیاں قائم ہونے سے اعلیٰ تعلیم کی شرح میںاضافہ ہوگا۔حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے کُل بجٹ کاکم ازکم40فیصد حصہ مختص کرے۔