تحفظ ختم نبوت کورس کا انعقاد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما سہ روزہ تحفظ ختم نبوت کورس جامع مسجد نمرہ میں منعقد ہوا ۔ختم نبوت کورس میں مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مفتی محمدزکریا،پیررضوان نفیس ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا مفتی ندیم معاویہ ،حافظ محمد امجد نعیم اور مولانا عبدالمجید سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔حاضرین کورس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت جنت کے حصول کا سہل ترین اور آسان ذریعہ ہے ،سیدنا صدیق اکبر ؓ تحریک ختم نبوت کے بانی اور سب سے پہلے مجاہد تھے ۔