تحفظ حرمین شریفین ہر مسلمان کا فرض ہے: میاں جمیل

لاہور(خبرنگار) تحفظ حرمین شریفین ہر مسلمان کا فرض ہے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے ذریعے عوامی امنگوں کا خون کردیا گیا، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے کنوینئر میاں محمد جمیل نے گزشتہ روز نوائے وقت آفس کے دورہ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر غیر جانبدار نہ رہے، میاں محمد جمیل ن ے کہا کہ سعودی عرب کا استحکام ہی عالم اسلام کا استحکام ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر اسلام دشمن طاقتیں سعودی عرب کو غیر مستحکم کر کے مقامات مقدسہ میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، میاں جمیل نے کہا کہ مسلمانوں میں خونریزی کی سازشیں کی جارہی ہیں۔