تحریک انصاف ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھا رہی ہے، محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں بدتر ین لوڈشید نگ کے ذمہ ’’شوباز ‘‘حکمران ہیں ‘عوام نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے بد دعائیں مانگ رہے ہیں ،پنجاب میں بجٹ کیلئے حکمرانوں کو عوام کی فلاح وبہبو د کیلئے تجاویز دیں گے۔ پہلے فر ینڈ لی اپوزیشن کی ہے اور نہ ہی آئندہ کر یںگے بلکہ تحر یک انصاف ہی وہ پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ پنجاب کی ناکامیوں کے حوالے سے بھی قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائیگا۔شہبا زشر یف پنجاب میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔