تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں میں فلڈ ریلیف کیمپوں کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے: عمیز بٹ کا الزام

لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف کے سابق یوتھ رہنما عمیزبٹ نے پیپلزپارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنوں پر  فلڈ ریلف کیمپوں کے پیسے استعمال ہوتے رہے ہیں ۔انہوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف فلڈ کیمپ سے جو فنڈ جمع ہوتا رہا ہے وہ ساری رقم ڈاکٹر یاسمین راشد کو جمع کرواتے رہے اور یہ رقم  تحریک انصاف کے دھرنو ں اور جلسوں پر خرچ ہوتی رہی ۔  تحریک انصاف کے بنیاد ی کارکنوں میں سے تھے اور اِس وقت تحریک انصاف میں جو لوگ موجود ہیں اس وقت ان کا نام و نشان بھی نہیں تھا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی( یوکے ) کے نائب صدر سجاد چوہدری ۔ علی اصغر اعوان ،ڈاکٹر ضرار ، احسن عباس ، مجتبیٰ سبحانی، عثمان اعوان ، ہمراہ موجود تھے۔