تحریک انصاف کو شورمچاکرکریڈٹ حاصل کرنے کی عادت ہے، شازیہ اشفاق

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ اشفاق مٹونے کہاہے کہ یمن جنگ کے حوالے سے تمام پارٹیوںکی طرف سے12نکات پرمشتمل متفقہ قراردادکی منظوری خوش آئندہے جس کا تمام تر کریڈٹ نواز شریف کوجاتاہے،مسلم امہ متحد ہوکر متفقہ فیصلے کرے تاکہ اسلام دشمن طاقتوںکے منصوبے کامیاب نہ ہوسکیں، تحریک انصاف کوپرفارمنس کی بنیاد پرنہیںشور مچاکر ہر چیزکاکریڈٹ حاصل کرنے کی عادت ہے ۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کیلئے حکومت کی کوششیں اوراقدامات سب کے سامنے ہیں ،  بجلی کے منصوبوںپرکام جاری ہے نیلم جہلم پاورپراجیکٹ پرکام شروع ہونے والاہے تین سال میں لوڈ شیڈنگ کامسئلہ حل ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کوبہت نقصان پہنچا ،  خواتین کی خوشحالی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت سے زیادہ کسی نے اقدامات نہیں کئے ۔