بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی سزا پر حکومتی خاموشی مجرمانہ ہے: فرید پراچہ

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی سزا پر حکومتی خاموشی مجرمانہ ہے: فرید پراچہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے دوران پاکستان سے محبت اور افواج پاکستان سے تعاون کے ’’جرم‘‘ میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی سزائوں پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، قمر الزمان شہید، عبدالقادر ملا شہید اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں کا جرم حب الوطنی کے سوا کوئی اور نہیں ہے اور ہم ان کی عظمتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔