بلوچستان میں مزدوروں کا قتل قابل مذمت، سکیورٹی ادارے محنت کشوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکے: ابوالخیر زبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے بلوچستان کے ضلع تربت میںسہراب ڈیم اورپل منصوبے پر کام کرنے والے20محنت کشوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرادیاہے، صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں ،اب تک سیکورٹی ادارے مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیںمذکورہ واقعہ بھی سیکورٹی اہلکاروں کی غفلت کے باعث ہواجس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔