بلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کو مقبولیت کا پتہ چل جائے گا: عابد صدیقی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن مقبولیت کا چہرہ بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ جائے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کئے گئے کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کمر توڑ مہنگائی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔