امن کاپرچارکر کے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے: شائستہ پرویز ملک

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن اختتام پذیر ہوگئی۔امن ورکشاپ کے آخری روز رکن قومی اسمبلی وصدر شعبہ خواتین مسلم لیگ (ن)ضلع لاہور شائستہ پرویز ملک،رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی ،مسلم لیگ(ن) کی رہنما نسرین بانو، ،قاریہ مقدس راحت،آنسہ مراتب علی،سید ہ علی،عظمی بانو،امنہ فاطمہ اور سمیراجبارسمیت 20سے زائدمدارس کے ناظمات و معلمات نے شرکت کی۔امن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ امن کاپرچار کرکے ہی معاشرتی برائیوں کوختم کیاجاسکتاہے۔ اسلام میںشدت پسندی کی کوئی وجودنہیں۔دین حنیف بلاامتیاز پوری انسانیت سے محبت کادرس دیتاہے۔خواتین ملک کی بڑ ی طاقت ہیں۔ہمیں بحیثیت ماں ،بیٹی اوربہن اوربیوی کے اصلاح معاشرے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نسل نو کی تربیت کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کے خواب کے شر مندہ تعبیر کیاجاسکتاہے۔ ہمیں مٹھی بھرفسادیوں کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔