اماراتی وزیر کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: نیاز حسین نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنما علامہ نیاز حسین نقوی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے خلاف بیان کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ اوراو آئی سی سے سعودی عرب کی یمن پر فضا ئی حملوں کو بند کرنے کے لئے دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یمن ایک کثیر المسالک ملک ہے۔ تمام مسالک سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے مخالف ہیں۔