الخدمت ٹرسٹ کے زیراہتمام لاہور کے نواح میں 4فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے: صائمہ شبیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت ٹرسٹ کے زیر اہتمام رواں ماہ کے دوران لاہور کی نواحی آبادیوں میں چار فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اس امر کا اظہارالخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے گوالا کالونی ٹاؤن شپ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا- فری میڈیکل کیمپ میں خاتون ڈاکٹر سمیت تین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ چار سو سے زائد مریضوں نے فری کیمپ سے استفادہ کیا۔