اسلام نے انسانیت کو بہت ترجیح دی : علامہ اسلم صدیقی

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ ایمان کا رشتہ بہت مضبوط ہے، اسلام نے انسانیت کو بہت ترجیح دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قبلہ مسجد احرام ہے، ہمارا مذہب اسلام کسی کو قتل کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا جو شخص کسی مومن کو قتل کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔