ماہنامہ ادب لطیف کا نیا شمارہ شائع ہو گیا
لاہور (پ ر) ماہنامہ ادب لطیف لاہور کا خاص شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ یہ ادبی جریدہ 1935ء سے تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہا ہے جس کا اجراء چودھری برکت علی نے کیا تھا۔ اب ان کی صاحبزادی صدیقہ بیگم اور صاحبزادے محمد خالد چودھری اس کی اشاعت کا اہتمام کر رہے ہیں۔