میڈیا کے خلاف قرارداد قابل مذمت ہے: مسلم لیگ (ن) لائرزفورم

لاہور (خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی منظوری کی مذمت کی ہے اور اسے جمہوریت دشمنی قرار دیتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی صدر خواجہ محمود احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں غلام حیدر الغزالی، کنور ریاض احمد، رانا ظفر، ایوب لودھی، وسیم ممتاز ملک، سجاد بٹ، افضال پاہٹ، فیض بتول اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد عدلیہ کی بحالی میں وکلاءاور سول سوسائٹی کی پر عز جدوجہد میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ایسا لگتا ہے کہ ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کو منظر عام لانے کی وجہ سے انتقاماً میڈیا کے خلاف قرارداد دلائی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اگر قرار داد کو واپس نہ لیا گیا تو وکلاءکسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کا بروقت نوٹس لے کر قوم پر واضح کر دیا ہے کہ ہم میڈیا کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے۔