(ق) لیگی رہنما ئوںکی زیادتی کا شکار بچی کے والدین سے ملاقات‘ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنمائوں نے نواب ٹائون میں زیادتی کا شکار بچی کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ عہدیداروں میں میاں محد منیر‘ ناصر محمود گل‘ آمنہ الفت‘ شیخ عمر حیات‘ سجاد بلوچ‘ تمکین آفتاب‘ سہیل چیمہ شامل تھے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت عناصر کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔