ینگ ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا سروس اسٹریکچر پر عمل درآمد نہ ہونے ‘ہسپتالو ں کی خراب مشینری کو درست نہ کئے جانے اور غریب مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت حاصل نہ ہونے کے خلاف جنرل ہسپتال میں علامتی ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہر ہ کیا ہفتہ کو ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے لاہور جنر ل ہسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے وائے ڈی اے ایل جی ایچ کے صدر ڈاکٹر اجمل کی قیادت میں مظاہر ہ کیا۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ تھاکہ محکمہ صحت کی انتظامیہ اعلان کے مطابق سروس اسٹریکچر پر فوری عمل درآمد کرے اور نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل افسران کو اپنی تربیت مکمل کرنے کا موقع فراہم کیاجائے۔