پاکستان آگہی پروگرام: مقامی طلباء اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر )گورنمنٹ دارالفرقان بوائز ہائی سکول‘ بیگم پورہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایل ڈی اے ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول‘ سبزہ زار  ایل ڈی اے ہائیر سیکنڈری سکول ‘ علامہ اقبال ٹائون‘ گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گلبرگ پرائمری سکول‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل سکول‘ نولکھا پارک اور گورنمنٹ فرخ ماڈل سکول‘ سوامی نگرکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد740 تھی۔