مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن اثاثہ ہیں: حاجی شفیق گجر

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ (ن)   کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن  دکانداران  یو سی 90 کے صدر حاجی شفیق گجر نے  کہا کہ  کارکن ابن الوقت اور موقع پرستوں پر نظر رکھیں محض ذاتی عہدوں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے (ن) لیگ کی چھتری تلے گھسنے والے لوگ پچھلی لائنوں میں نہ لگیں بلکہ اپنی وفاداریاں ثابت کریں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہنے والے کارکن ہی حقیقی معنوں میں پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں، مخلص اورباوفا سیاسی کارکنوں کو میرٹ کی بنیاد پر عہدے اور ذمہ داریاں دی جائیں گی موجودہ بحرانی کیفیت پر قابو پانے کیلئے میاں نواز شریف امید کی کرن ہیں۔