مشرف کا ٹرائل میڈیا کر رہا ہے وہی اصل ذمہ دار ہے، سابق فوجی افسر کے ریمارکس پر صحافیوں کا بائیکاٹ، منتظمین کو معذرت کرنا پڑی

مشرف کا ٹرائل میڈیا کر رہا ہے  وہی اصل ذمہ دار ہے، سابق فوجی  افسر کے ریمارکس پر صحافیوں کا  بائیکاٹ، منتظمین کو معذرت کرنا پڑی

لاہور (این این آئی) پاکستان فرسٹ تنظیم کے زیراہتمام تقریب اس وقت بدمزگی کا شکا ر ہوگئی جب ایک ریٹائرڈ فوجی افسر نے دوران تقریب کہا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل عدلیہ نہیں صرف میڈیا کر رہا ہے اور یہی اصل ذمہ دار ہے جس پر کوریج کیلئے موجود صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ بعدازاں تقریب کے منتظمین نے میڈیا نمائندوں سے معذرت کی اور میڈیا کے نمائندے بائیکاٹ ختم کرکے تقریب میں واپس آ گئے۔