مسلم لیگ (ن) مظلومیت کا رونا رونے کے بجائے عوام کو ریلیف دے: منظور وٹو

مسلم لیگ (ن)  مظلومیت کا رونا رونے کے بجائے عوام کو ریلیف دے: منظور وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ہنگو میں سکول کے اندر خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے جان قربان کرنے والے طالبعلم اعتزاز حسن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سکول پر خودکش حملہ ناکام بنانے والا طالبعلم اعتزاز حسن قوم کا ہیرو ہے۔  مسلم لیگ (ن) کے قائدین اقتدار میں ہونے کے باوجود ابھی بھی مظلومیت کا رونا رو رہی ہے۔ انہیں حقیقت کی دنیا میں آکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ عوام مہنگائی‘ بیروزگاری اور امن و امان کی صورتحال سے تنگ آچکے ہیں۔