مجوزہ نجکاری منصوبہ مفاد عامہ کے خلاف ہے‘ منسوخ کیا جائے: خورشید احمد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی آئی ایم ایف کے دبائو پر مجوزہ نجکاری سے دیہی علاقوں اور چھوٹے صوبوں میں بجلی کے صارفین کمر توڑ مہنگائی ‘ بجلی کا مسلط کردہ دبائو برداشت نہیں کر سکیں گے۔ حکومت مسئلہ پر پارلیمنٹ‘ سینٹ اور تمام متعلقین اور کارکن نمائندگان سے کھلی بحث کرائے ورنہ واپڈا محکمہ بجلی کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکن ملک میں سراپا احتجاج ہونگے۔ ان خیالات  کا اظہار گزشتہ روز  مزدور رہنما خورشید احمد اور رانا عبدالشکور‘ ساجد کاظمی‘ چودھری مقصود احمد‘ رانا  محمد اکرام‘ ذوالقرنین شاہ اور نمائندگان نے لاہور میں ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے ویراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ مجوزہ نجکاری کے اثرات عوامی مفاد میں منفی ثابت ہونگے۔