ماہنامہ پھول کی مہک قیمتی تخلیقی سرمائے سے کم نہیں:ابصار عبدالعلی

ماہنامہ پھول کی مہک قیمتی تخلیقی  سرمائے سے کم نہیں:ابصار عبدالعلی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر حمید نظامی  پریس انسٹیٹیوٹ ابصار عبدالعلی نے کہا ہے کہ کیاری میں کھلنے والے پھول چند دنوں میں مرجھا جاتے ہیں لیکن آپ کا ہمارا یہ ’’پھول‘‘ جسے ڈاکٹر مجید نظامی کی شفقتوں کی بارش اور محمد شعیب مرزا کی باغبانی نصیب ہے۔ گزشتہ 23 برسوں سے نہ صرف تازہ ہے بلکہ ماہ بہ ماہ اس کی رنگا رنگی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس ’’پھول‘‘ کی مہک جو نظریہ پاکستان سے کشید کی گئی ہے بچوں کے ادب کے لئے قیمتی تخلیقی سرمائے سے کم نہیں۔ میں ’’پھول‘‘ کی 23 ویں نہیں بلکہ 123 ویں سالگرہ کے لئے بھی دعاگو ہوں۔