قیام امن کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں: عائشہ رفیق رانا

لاہور (پ ر) الفرحت  ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کی صدر عائشہ  رفیق رانا نے کہا ہے کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لئے  اور قیام امن حکومتی  اقدامات  قابل ستائش  ہیں۔ توانائی اور ٹیکسائل  کے شعبہ میں بھی چین کی سرمایہ کاری کے دور رس نتائج  برآمد ہونگے۔  پرتشدد واقعات   اور دہشت گردی سے نمٹنے  کے لئے عوام کو بھی بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔  گذشتہ روز  ڈیفنس  کے مقامی ہوٹل میں ’’احسن کا قیام اور سول سوسائٹی کا کردار‘‘ کے موضوع  پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے  عائشہ رفیق  رانا نے مزید کہ معاشرے میں تعلیم کو فروغ دے کر مثبت تبدیلی لائی جا سکتی   ہے۔ قیام امن کے لئے معاشرے کے ہر  فرد کو امن‘ رواداری اور برداشت کا  رویہ اپنانا ہو گا۔ عدم برداشت  بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بڑی وجہ ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ  قائداعظمؒ  او علامہ اقبالؒ  کے پاکستان کو بچانے کے لئے  ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طارق رکھ کر متحد ہونا ہو گا۔  ورنہ  آنے والی نسلیں ہمیں کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔