قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: اعظم نعیمی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) آخری الہامی کتاب کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قرآن پاک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ پیارااور عزیز ہے۔ افغانستان میں امریکی افواج کی جانب سے قرآن پاک کی بار بار توہین برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے افغانستان اور امریکی اعلیٰ احکام سے بات کریں۔