عام آدمی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں‘ بچوں کو تعلیم کیسے دے گا: جمشید چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹر)  تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ غربت گھر گھر میں داخل ہو چکی ہے۔ غریب آدمی چولہا جلانے کے قابل بھی نہیں رہا‘ وہ بچوں کو تعلیم کیا دے گا۔  پنجاب حکومت کے ڈکٹیٹروں اور جاگیرداروں کی دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرمپور میں تاجروں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیا جائے کہ غریب آدمی اپنے بچوں کو پڑھانے کے قابل بھی نہ رہے۔ لگتا ہے کہ موجودہ حکومت نے  فیصلہ کر لیا ہے کہ اتنی مہنگائی اور کرپشن کر دیں کہ عام آدمی سر اٹھانے کے قابل نہ رہے۔  بہت جلد یہ دور بدل جائے گا۔ ظلم کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے اور غریب اور امیر کا بچہ ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کرے گا۔