صوبائی سیرت کانفرنس کل الحمرا میں ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام تقریبات عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں سالانہ صوبائی سیرت کانفرنس کل 13 جنوری کو الحمراء ہال II میں منعقد ہو گی۔ سیرتﷺ کانفرنس کے انعقاد‘ مقابلہ کتب سیرت و نعتؐ اور نمائش کتب کے احسن انتظام کیلئے سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور پنجاب محمد ثاقب عزیز نے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔