سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدؒ کی یاد میں قومی کانفرنس آج ہوگی

لاہور (سپیشل رپورٹر) انجمن شہریان لاہور کے زیراہتمام سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم کی یاد میں قومی کانفرنس آج  12 جنوری بروز اتوار صبح 10:30  بجے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ پر منعقد ہوگی۔  کانفرنس سے  پروفیسرساجد میر‘  لیاقت بلوچ‘ شاہ انس نورانی‘ میاں مقصود احمد‘ علامہ سید ساجد علی نقوی‘ ایس ایم ظفر‘ مجیب الرحمن شامی‘ عبدالقادرحسن‘ پیر اعجاز ہاشمی‘ مولانا عبدالمالک‘ آصف لقمان قاضی‘ سمیحہ راحیل قاضی ودیگر خطاب کریں گے۔