حکمران سود کا خاتمہ اور اسلامی معیشت کا اعلان کریں: علامہ رضائے مصطفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ 1973کے آئین 38ایس میں حکومت کو کہا گیا ہے کہ ریاست سودی نظام ختم کرے جبکہ 1991میں وفاقی شرعی عدالت سود کی ہر شکل کو حرام قرار دے چکی ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسٹیٹ بینک کے افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام معیشت اسلامی اصولوں کے تحت ہوگا اس حکمرانوں کو چاہیے کہ فی الفور اسلامی معیشت کا اعلان کریں۔