حکمرانوں نے اپنی کرسی بچانے کیلئے دہشت گردوں کو ڈھیل دے رکھی ہے: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کراچی میں 6نہتے زائرین کا مزار پر قتل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،حکمرانوں نے اپنی کُرسی بچانے کیلئے دہشت گردوں کو ڈھیل دے رکھی ہے اور عوا م کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے، حکمران طبقے میں شامل دہشت گرد پاکستان میں خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں۔