تعزیت

معروف شاعرہ سیدہ فاطمہ  غزل  کے  بڑے بھائی گزشتہ دنوںایک حادثے میں وفات پا گئے۔ سید محمد اعظم کی  وفات پر بزرگ شاعر انوار قمر‘ سلطان محمود‘ صابر لودھی‘ سعید اختر‘ طارق کامران‘اقبال بخاری‘ حلقہ ارباب ذوق کی سیکرٹری در نجف زیبی اور ڈاکٹر شاہدہ دلاور نے سیدہ فاطمہ غزل سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سید اعظم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔