بے کار منصوبوں سے قومی دولت کو ضائع کیا جا رہا ہے: میاں محمودالرشید

بے کار منصوبوں سے  قومی دولت کو ضائع کیا جا رہا ہے: میاں محمودالرشید

لاہور (خصوصی  رپورٹر) اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران بے کار منصوبوں کا اجراء کرکے ملکی دولت کو ضائع کیا جا رہا ہے۔  مہنگائی‘ دہشت گردی سمیت بجلی‘ گیس اور دیگر بحران ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔ پارٹی کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہروں میں 12 اور دیہاتوں میں 16 گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب پانچ سال کی بات کر رہے ہیں۔ وسائل سے مالا مال ملک کو ناقص حکمت عملی اور 63 برسوں سے لوٹ مار کرنے والوں نے ترقی کی راہ پر گامزن ہی نہیں ہونے دیا۔