بحالی جمہوریت کیلئے عوام کی خوشحالی سیاست کا محور ہے: حاجی حنیف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر اور یوسی 62 سے امیدوار چیئرمین حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کے بعد اب عوام کی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے۔ اندرون شہر کو سیروسیاحت‘ ثقافت اور تجارت کا مرکز بنانا میرا دیرینہ خواب ہے جو ضرور  شرمندہ تعبیر ہوگا۔ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن یمں بھی تحریک انصاف اور زرداری لیگ کو شدید سیاسی دھچکا لگے گا۔