ایوان کارکان تحریک پاکستان میں طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت

ایوان کارکان تحریک پاکستان میں طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت

لاہور(خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلۂ حسن نعتؐ منعقد ہوا۔اس مقابلے میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔مقابلے کے منصفین کے فرائض حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور بینش ملک نے انجام دیے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مقابلے میں زینب اکرم نے اول‘ ماہ نور شہباز نے دوم اور میمونہ رضا نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں علی حسن رزاق نے اول‘زنیر قیصر نے دوم اورسید بہادر شاہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔