الیکشن کمشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مؤقف واضح کرے: اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل واضح کرے۔ عوام کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اصل صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔  صوبے میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ممکن نہیں تو  انتخابی شیڈول کو حقیقت پسندانہ  بنایا جائے۔ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔